Tweet This
Posted by Unknown
On 10:08 PM
یہ ممکن ہے ہمارے درمیاں کوئی
غلط فہمی بھی نہ رہتی
جو اپنے دل میں چھوٹی سی
خلش ہے ختم ہوجاتی
بتا دیتا کہ مجھ کو آج بھی اسکی ضرورت ہے جو اس جیون کا حاصل ہے تو بس اسکی محبت ہے
بتا دیتا کہ لوگوں کی سب باتیں فسانے ہیں
سب ہی قصے پرانے ہیں
میں کہہ دیتا ذرا سی بات پر یوں روٹھنا اچھا نہیں ہوتا
محبت کرنے والوں میں غلط فہمی تو ہو سکتی ہے پر
جھگڑا نہیں ہوتا
میں ہر اک بات کہہ دیتا
خلش بھی دور ہو جاتی
میں اسکا ہاتھ پکڑے یوں ہی اسکا ہم قدم رہتا
وہ آگے ہاتھ تو کرتا
وہ مجھ سے بات تو کرتا!!!
کیا آپ کو یہ نظم پسند ای اپنے comments کے ذریے ہمیں بتایں
0 comments:
Post a Comment