Total Pageviews

Pakistani Girls
Beautiful Girls Pakistani Girls
3D wallpapers
Beautiful 3D wallpapers
Hot college Girls
Sculputures

تتلیوں کے موسم میں نوچنا گلابوں کا : Titlion k Mausam Main Nochna Ghulabon Ka

Tweet This

تتلیوں کے موسم میں نوچنا گلابوں کا
ریت اس نگر کی ھے اور جانے کب سے ھے




شھر کے یہ باشندے نفرتوں کو بو کر بھی
انتظار کرتے ھیں فصل ھو محبت کی

چھوڑ کر حقیقت کو ڈھونڈنا سرابوں کا
ریت اس نگر کی ھے اور جانے کب سے ھے

خامشی میرا شیوہ گفتگو ھنر اس کا
میری بے گناھی کو لوگ کیسے مانیں گے

بات بات پر جب کہ مانگنا حوالوں کا
ریت اس نگر کی ھے اور جانے کب سے ھے

ابھی تو تم نئے ھو نا اس لئے پریشاں ھو
آسماں کی جانب اس طرح سے مت دیکھو

آفتیں جب آنی ھوں ٹوٹنا ستاروں کا
ریت اس نگر کی ھے اور جانے کب سے ھے

الفتوں کے موسم میں ٹھنڈی ٹھنڈی شامیں ھوں
دو دلوں کی چوکھٹ پر آنکھیں چار ھو جائیں

اس طرح کے موقع پر دو دلوں کا اک ھونا
ریت اس نگر کی ھے اور جانے کب سے ھے

اجنبی فضاؤں میں اجنبی مسافر سے
اپنے ھر تعلق کو دائمی سمجھ لینا

اور جب بچھڑ جانا مانگنا دعاؤں کا
ریت اس نگر کی ھے اور جانے کب سے ھے


کیا آپ کو یہ غزل پسند ای اپنے comments کے ذریے ہمیں بتایں

Categories: ,

0 comments: