Total Pageviews

Pakistani Girls
Beautiful Girls Pakistani Girls
3D wallpapers
Beautiful 3D wallpapers
Hot college Girls
Sculputures

Yehi Maqsood o Fitrat hay Yehi Ramz e Musalmani - Allama Muhammad Iqbal

Tweet This

علامہ محمد اقبال 
یہی مقصود و فطرت ہے، یہی رمز مسلمانی

اخوت کی جہانگیری، محبت کی فراوانی
بتان رنگ وخوں کو توڑ کر ملت میں گم ہو جا
نہ تو رانی رہے باقی ، نہ ایرانی ، نہ افغانی
میان شاخساراں صحبت مرغ چمن کب تک
ترے بازو میں ہے پرواز شاہین قہستانی
گمان آباد ہستی میں یقیں مرد مسلماں کا
بیاباں کی شب تاریک میں قندیل رہبانی !
مٹایا قیصر و کسرٰی کے استبداد کو جس نے
وہ کیا تھا ، زور حیدرّ ، فقر بو ذر، صدق سلمانی
ہوے احرار ملت جادہ پیما کس تجمل سے
تماشائی شگاف در سے ہیں صدیوں کے زندانی
ثبات زندگی ، ایمان محکم سے ہے دنیا میں
کہ المانی سے بھی پائندہ تر نکلا ہے تورانی
جب اس انگارہ خاکی میں ہوتا ہے یقیں پیدا
تو کر لیتا ہے یہ بال و پر روح الا میں پیدا

0 comments: