Tazaad jazbat Main YE Maqaam Aaya to Kaya Karo gay
Main ro raha hon , Tum hans rahay ho main Muskaraya to kayakaro gay
Main ro raha hon , Tum hans rahay ho main Muskaraya to kayakaro gay
تضادِ جذبات میں یہ نازک مقام آیا تو کیا کرو گے
مگر کچھ اپنے لئے بھی سوچا میں یاد آیا تو کیا کرو گے
کچھ اپنے دل بھی زخم کھاؤ مرے لہو کی بہار کب تک
مجھے سہارہ بنانے والو۔۔! میں لڑکھڑایا تو کیا کرو گے
تمہارے جلوؤں کی روشنی میں نظر کی حیرانیاں مسلم
مگر کسی نے نظر کے بدلے دل آزمایا تو کیا کرو گے
اتر تو سکتے ہو پار لیکن مآل پر بھی نگاہ کر لو
خدا نہ کردہ سکونِ ساحل نہ راس آیا تو کیا کرو گے
ابھی تو تنقید ہو رہی ہے مرے مذاقِ جنون پہ لیکن
تمہاری زلفوں کی برہمی کا خیال آیا تو کیا کرو گے
ابھی تو دامن چھڑا رہے ہو بگڑ کے قابل سے جا رہے ہو
مگر کبھی دل کی دھڑکنوں میں شریک پایا تو کیا کرو گے
قابل اجمیری
Categories:
Ghazlain
0 comments:
Post a Comment