Total Pageviews

Pakistani Girls
Beautiful Girls Pakistani Girls
3D wallpapers
Beautiful 3D wallpapers
Hot college Girls
Sculputures

ہمارے دل سے نکلو گے تو اتنا جان لو پیارے : Hamare Dil se niklo gay to itna jaan lo payare

Tweet This

ہمارے دل سے نکلو گے
تو اتنا جان لو پیارے
سمندر سامنے ہوگا
اگر ساحل سے نکلو گے
ستارے جن کی آنکھوں نے
ہمیں اِک ساتھ دیکھا تھا،
گواہی دینے آئیں گے
پُرانے کاغذوں کی بالکنی سے
بہت سے لفظ جھانکیں گے
تمھیں واپس بُلائیں گے
کئی وعدے
فسادی قرض خواہوں کی طرح
رستے میں روکیں گے
تمھیں دامن سے پکڑیں گے
تمھاری جان کھائیں گے
چُھپا کر کس طرح چہرہ
بھری محفل سے نکلو گے
ذرا پھر سوچ لو جاناں ۔۔۔
نکل تو جاؤ گے شاید
مگر مشکل سے نکلو گے
جو تم نے ٹھان ہی لی ہے
ہمارے دل سے نکلو گے
ذرا پھر سوچ لو جاناں !
نکل تو جاؤ گے شاید
مگر مشکل سے نکلو گے
کیا آپ کو یہ غزل پسند ای اپنے comments کے ذریے ہمیں بتایں

Categories: ,

0 comments: