اتنی دیر کوئی کرتا ہے؟ جتنی تم نے کر دی ہے : Itni dair koi karta hay jitni tum ne kar di hay

اتنی دیر کوئی کرتا ہے؟
جتنی تم نے کر دی ہے
پھر بھی کہتے رہتے ہو
ایسی بھی کیا جلدی ہے؟
رستہ تکتے تکتے
اپنی عمر تمام ہوئی
سحر گئی، دن گزرا، پھر شام آئی
جب شام ڈھلی تو رات آئی
کتنے موسم آئے
کتنے موسم آ کر چلے گئے
لیکن دل آنگن میں آنے والے
موسم ٹھہر گئے
اِس بَرکھا کی بدلی نے
پت جھڑ کی بارش کر دی ہے
اِتنی دیر کوئی کرتا ہے؟
جِتنی تم نے کر دی ہے
پھر بھی کہتے رہتے ہو
ایسی بھی کیا جلدی ہے؟

-
 
کیا آپ کو یہ غزل پسند ای اپنے comments کے ذریے ہمیں بتایں

No comments:

Post a Comment

Asslaam O alaikum. Please ass your comments if you like this ghazal, Nazam, poem or wallpapers.
اگر آپ کو اس website پر موجود شاعری پسند آ ئی.اپنے comments سے ہمیں آگاہ کی جئے.