نصيب ہی ايسے ہيں ہم لڑکيوں کے : Naseeb he aese hain ham larkion kay

نصيب ہی ايسے ہيں
ہم لڑکيوں کے
ڈرتی رہتی ہيں، اپنے لڑکی ہونے سے
زمانہ کيا کہے گا
دنيا کيا سوچے گی
...لوگ باتيں کريں گے
خواہشوں کے موتی، سدا بند رکھتی ہيں
اپنے ہی وجود کی سيپيوں ميں
کہ سطح پر آ کر ہميں آشکار نا کر ديں
تمنائيں دفن رکھتی ہيں اپنے وجود کی قبر ميں
کہ اُن سے کوئی خوشبو پھوٹ کر ہميں بدنام نا کردے
ستی ہو جاتی ہيں، انہی وجود کی قبروں ميں
اگرچہ ہميں اجازت نہيں ستی ہونے کی
ہم کانچ جيسی لڑ کياں
نازک اور نرم
تيتريوں جيسی، پھولوں جيسی
خوبصورت ناموں والی لڑکياں
پکاری جاتی ہيں
ابھاگن، منحوس اور کوکھ جلی جيسی
تاريک اور مکروہ ناموں سے
ہمارے مقدّر
ہمارے ٹائٹل کيوں بن جاتے ہيں؟
بيوہ، مطلقہ، يتيم، بانجھ

کیا آپ کو یہ غزل پسند ای اپنے comments کے ذریے ہمیں بتایں

No comments:

Post a Comment

Asslaam O alaikum. Please ass your comments if you like this ghazal, Nazam, poem or wallpapers.
اگر آپ کو اس website پر موجود شاعری پسند آ ئی.اپنے comments سے ہمیں آگاہ کی جئے.