صدائے ِ انقلاب اندھی آنکھوں والا راجہ گدھ مورے گھر آوے گا : Andhi aankhon wala raja gidh

صدائے ِ انقلاب

اندھی آنکھوں والا راجہ گدھ مورے گھر آوے گا
زندہ لاشے بھوکے بچے دیکھ نہیں کچھ پاوے گا

...کربل جیسی دھرتی موری، دشت بنا ھے دیس مورا
پنگھٹ پر ہے راج شمر کا پانی کون پلاوے گا

موم کی چھتری اوڑھے نکلے جگنو تپتے صحرا میں
دھوپ میں جگنو قتل ہویے جو کون کسے دکھلاوے گا

آج مری مزدور کی چھوری داج ملا نہ دیگ پکی
راج محل کا راجہ پی کر رادھا خوب نچاوے گا

لاکھوں رنگ سمیٹے دل میں کیا تصویر بناوے ھے
مٹی کا باوا ھے مورکھ مٹی میں مل جاوے گا

دل کا دکھڑا لے بیٹھا درویش سجن کی محفل میں
جس نے من کی بات کہی یاں پگلے وہ پچھتاوے گا

فاروق درویش

کیا آپ کو یہ نظم   پسند ای اپنے comments کے ذریے ہمیں بتایں

No comments:

Post a Comment

Asslaam O alaikum. Please ass your comments if you like this ghazal, Nazam, poem or wallpapers.
اگر آپ کو اس website پر موجود شاعری پسند آ ئی.اپنے comments سے ہمیں آگاہ کی جئے.